Posts

Showing posts from August, 2017

"ٹیکنالاجی اور دوری کی وجہ"

ہم ٹیکنالاجی کے دؤر میں چل رہے ہیں ٹیکنالاجی نے جہاں ہماری رفتار میں اضافہ کردیا ہے وہاں ہمیں اندر سے ویران بھی کر دیا ہے  ہم بے چینی اور بے سکونی کا شکار ہوچکے ہیں زندگی ہمارے لیئے دبائو، ٹینشن، انگڑائی کے سوا کچھ بھی نہیں رہی ہم بیمار ہوچکے ہیں مگر  ٹیکنالاجی ہماری ٹینشن اور فرسٹیشن کی واحد وجہ نہیں  ہمارے معاشی دباؤ سماجی افراتفری،رشتوں کی ٹوٹ فوٹ، دوست احباب کی منافقت،دہشت گردی بجلی کی لوڈشیڈنگ، اور انصاف کی کمی جیسے اشوز بھی  معاشرے میفرسٹیشن اور  ٹینشن پیدا کر رہے ہیں،  یے تمام عناصر مل کر ہماری خوشیوں کو نگل رہے ہیں ایسے میں ہم پاگل پن کا شکار ہو رہے ہیں  معاشرے میں لوگ جب سنی سنائی باتوں پے بڑے بڑے فیصلے کرنے لگے جب لوگ اپنی ذاتی  سوچ کو فلسفے کی شکل دینے لگے،  اور لوگ جب اپے فرقے کو مذھب سمجھنے لگے تو آپ جان لیں کے معاشرہ پاگل پن کی حدود میں داخل ہوچکا ہے، اور لوگ اب لوگوں کو کاٹ کر کھانا شروع کر دیں گے،  تو آج کل ہم ایسے حالات سے گذر رہے ہیں. " محمد علی"