علامہ اقبال اور ان کی بیویاں
علامہ اقبال کی پہلی شادی 1893 میں کریم بی بی سے ہوئی جو گجرات کے ڈاکڑ عطا محمدکی بیٹی تھیں۔ اس شادی کے وقت اقبال کی عمر سولہ سال تھی اور انھوں نے چند دن قبل میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا۔ایف اے کرنے بعد جب اقبال گورنمنٹ کالج لاہور میں بی اے میں داخل ہوئے تو اس وقت تک وہ دو بچوں معراج بی بی اور آفتاب اقبال کے باپ بن چکے تھے۔ کریم بی بی سے اقبال کی شادی مشکلات کا شکار رہی اور اقبال اس شادی سے کبھی خوش نہ تھے بلکہ وہ کہتے تھے کہ یہ لوگ( والدین) میری بیوی کو زبردستی مجھ پرمنڈھ دینا چاہتے ہیں۔ میں اس ( کریم بی بی) کو اپنے پاس رکھ کر اپنی زندگی کو عذاب بنانے کے لئے ہرگز تیار نہیں ہوں۔ اقبال کی اس شادی کی ناکامی کا سب سے زیادہ نقصان ان کے بچوں کو ہوا جو باپ کی شفقت سے محروم ہوگئے۔ معراج بی بی انیس سال کی عمر میں فوت ہوگئی جب کہ آفتاب اقبال جو اپنے دادا شیخ نور محمد کے منظور نظر تھے کے دل میں یہ بات ہمیشہ کے لئے بیٹھ گئی کہ اس کی ماں کے ساتھ اس کے باپ نے زیادتی کی ہے۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ باپ اور بیٹے کے تعلقات کبھی خوشگوار نہ ہوسکے اور دونوں کے مابین اقبال کی موت تک تناو برقرار رہا۔ یورپ ...
Comments